۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امریکہ و روس

حوزہ/ واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ روسی عوام کے اپنے ملک کے جائز اصولوں پر عمل کرنے کے انتخاب کا احترام نہیں کرتا جو روس کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ روسی عوام کے اپنے ملک کے جائز اصولوں پر عمل کرنے کے انتخاب کا احترام نہیں کرتا جو روس کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔

ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان شائع کیا اور اعلان کیا کہ اس ملک میں ہم جنس پرست اشتہارات پر پابندی کے بارے میں امریکی حکام کے بیانات روس کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایسے بیانات کو اپنے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت سمجھتے ہیں، روس نے مسلسل روایتی خاندانی اقدار کی حمایت کی ہے،ہم کھلے عام امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کے بارے میں سیڈو لبرل اور منحرف نظریات کو دوسرے ممالک میں مسلط کرنے کی کوششوں کو مسترد کرنے کی بات کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اور حکام روسی شہریوں کے انتخاب کا احترام کریں تاکہ وہ ان رہنما اور اصولوں پر عمل کریں جو روسی شہری شناخت کی وضاحت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک پیغام پوسٹ کیا اور لکھا کہ روس میں ہم جنس پرستانہ اشتہارات پر پابندی ایک اور مثال اور آزادی اظہار رائے نیز انسانی حقوق کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے اور روسی قانون سازوں سے کہا کہ وہ ایسے قانون کو منسوخ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .